صحرا میں المناک سانحہ، عید سے واپسی پر 49 افراد پیاس سے جاں بحق

Jun 05, 2026 | 14:53:PM
صحرا میں المناک سانحہ، عید سے واپسی پر 49 افراد پیاس سے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نائیجر میں عید کی تقریبات سے واپس آنے والے مسافروں کو لے جانے والا ایک ٹرک صحرائے صحارا میں خراب ہونے کے بعد 49 افراد پیاس اور پانی کی شدید قلت کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 100 مسافروں پر مشتمل یہ ٹرک مالی سے نائیجر واپس جا رہا تھا کہ راستہ بھٹکنے کے بعد صحرا کے ایک دور افتادہ علاقے میں پھنس گیا۔ کئی روز تک سفر کے بعد گاڑی مکمل طور پر خراب ہوگئی اور مسافر انتہائی سخت موسمی حالات میں محصور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:انجن فیل!طیارہ مصروف سڑک پر گر گیا

رپورٹس کے مطابق مسافروں کے پاس موجود پانی ختم ہونے کے بعد متعدد افراد شدید ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو گئے، دو افراد تقریباً 50 کلومیٹر پیدل چل کر پانی کے ایک مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور بعد ازاں حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں متعدد افراد کی لاشیں ٹرک کے اندر اور اطراف میں پائی گئیں، حکام نے جاں بحق افراد کو اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا۔

نائیجر کے علاقے اگادیز کی انتظامیہ کے مطابق متاثرین ایک ایسے دشوار گزار صحرا میں پھنس گئے تھے جہاں شدید گرمی، پانی کی عدم دستیابی اور امدادی سہولیات کے فقدان کے باعث زندہ رہنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔