ٹرمپ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہم ان کی شرائط مانیں اور اپنی شرائط مبہم رکھیں:ایران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہم ان کی شرائط مانیں اور اپنی شرائط مبہم رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مسودے میں ابہام ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے۔
اس سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن میدان میں شکست کے بعد عوام کی استقامت کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا اعلان
دوسری جانب ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کاکہنا ہے کہ ایران کو دھمکی دینے اور اس کے نتائج سے بچ نکلنے کا دور ختم ہو چکا ،ایران کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی قوم کسی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔