کروڈ آئل چوری کرنے والے ملزمان کو 21سال قید،ایک کروڑ جرمانے کی سزا

Jun 05, 2025 | 21:44:PM
کروڈ آئل چوری کرنے والے ملزمان کو 21سال قید،ایک کروڑ جرمانے کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستان آئل فیلڈ کمپنی کی پائپ لائن میں ٹیمپرنگ کر کے کروڈ آئل چوری کرنے والے دو ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔

مجرمان کو سزا ایڈیشنل سیشن جج  راولپنڈی مقصود احمد قریشی کی عدالت سے سنائیں گئیں،ملزمان کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور 1 کروڑ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،مجرم غلام مصطفی کو 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،ملزم سرفراز کو 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یادرہے کہ واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2023 تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: