وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Jun 05, 2025 | 20:39:PM
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ)وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہیں.

جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف عید الاضحیٰ کی نماز مسجد الحرام میں ادا کریں گے .وزیراعظم شہباز شریف ,فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور دیگر روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے.

یہ بھی پڑھیں:وہ ملک جس نے صرف 2بچے پیدا کرنے پر عائد پابندی ختم کردی

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ 
 یہ بھی پڑھیں:ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟اصل وجہ سامنے آگئی