عید الاضحیٰ پر راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)عید الاضحیٰ کیلئے راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
عید الاضحیٰ پر راولپنڈی پولیس کے 2700 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،604مساجد،72 امام بارگاہوں،62 کھلے مقامات پر سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گے،شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 650سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 30 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،جن پر 250سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،پبلک مقامات اور پارکس ہائے پر شہریوں کے تحفظ کے لیے 230سے زائد افسران جبکہ قبرستانوں پر270سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
چاند رات پر شہریوں کی حفاظت کے لیے تھانوں کی موبائلز کی خصوصی پٹرولنگ اور30سے زائد پکٹس لگائی گئیں ہیں،سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے اور موثر سپرویژن کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سوئچ میں لگے رہنے والے فون چارجر بجلی کے بل میں کتنا اضافہ کرتے ہیں؟جانیے
عید الاضحیٰ پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ اسکواڈ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ چاند رات اور عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کاکہناتھا کہ عید الاضحیٰ پر ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا امریکا نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے؟ٹرمپ نے شی جن پنگ سے رابطہ کرلیا