پی ٹی آئی طاقت کھو چکی، اب کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں:عرفان صدیقی

Jun 05, 2025 | 19:46:PM
پی ٹی آئی طاقت کھو چکی، اب کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں:عرفان صدیقی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں۔

اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی مشکلات کے انبار میں مزید اضافے کے سوا کچھ نہیں ملے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی پیشکش کی گئی ہے۔

عرفان صدیقی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی نمائندے کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں پر لانے کے لیے عوام ہیں تو ماہرنگ بلوچ نامی خاتون کے کندھوں کا سہارا کیوں لیا جا رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مایوسی کے عالم میں پی ٹی آئی بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر سکتی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اب کسی قسم کا سیاسی اتحاد بنانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے لگی:عالمی بینک