جمرود میں پانی کے تنازع پر 4 افراد جاں بحق

Jun 05, 2025 | 15:56:PM
جمرود میں پانی کے تنازع پر 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف  فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئی جو ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔