کراچی ایئرپورٹ: دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین گرفتار

Jun 05, 2025 | 12:59:PM
کراچی ایئرپورٹ: دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی ایئرپورٹ پر دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، ایک خاتون اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کررہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافرخواتین آسٹریا سے براستہ شارجہ پاکستان پہنچیں، خاتون نے 2023 میں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر کے پاسپورٹ پربیرون ملک روانگی کاریکارڈسسٹم پرنہ ہونےکی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی عید  کی تعطیلات میں ردوبدل،نیا نوٹیفکیشن جاری

ریکارڈ کے مطابق خاتون کی بہن کے پاسپورٹ پر ڈبل ڈپارچر کی تصدیق ہوئی، جعل سازی کی بنیاد پر دونوں خواتین کو انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔