سعودی پوسٹ نےحج سیزن پر یاد گاری ٹکٹ اورپوسٹ کارڈ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی پوسٹ نے 2025 کےحج سیزن پر 3 ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک5ریال کا پوسٹ کارڈ جاری کیا ہے۔اس یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے سعودی عرب کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرنا اور ان ترقیاتی امور اور خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی پوسٹ حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی سعودی پوسٹ نے اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں، جن کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔یہ یادگاری ٹکٹ مذہبی، ثقافتی، فن، سپورٹس اور دیگر اہم ایونٹس کی مناسبت سے جاری کئے جاتے ہیں، اور ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے جس کی دنیا بھر میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لئے بہت قدر کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا