پی ٹی آئی میں شدید اختلاف؟ لانگ مارچ اب نہیں ہوگا

Jun 05, 2022 | 18:36:PM
پی ٹی آئی میں شدید اختلاف؟ لانگ مارچ اب نہیں ہوگا
کیپشن: پی ٹی آئی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ بجٹ پیش کیا جانا بتائی جارہی ہے۔ کور کمیٹی نے مہنگای مارچ کا فیصلہ 15 جون کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس ميں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، آئندہ لانگ مارچ اور قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری، شیخ رشید نے بتادیا

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ان کی جماعت کے ارکان اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ کور کمیٹی نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔