کترینہ سے شادی کے بعد وکی کوشل نے ازدواجی زندگی کے بارے میں بتا دیا

Jun 05, 2022 | 15:56:PM
کترینہ سے شادی کے بعد وکی کوشل نے ازدواجی زندگی کے بارے میں بتا دیا
کیپشن: File Photo
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کے ساتھ شادی شدہ زندگی اچھی گزر رہی ہے۔وکی کوشل اور کترینہ کیف نے ایک سال سے زیادہ ڈیٹنگ کے بعد دسمبر 2021 میں شادی کی تھی، ان کی شادی میں صرف دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔وکی کوشل نے اب کترینہ کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے کہا کہ ’کترینہ کیف کے ساتھ ان کی شادی شدہ زندگی اچھی گزر رہی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ازدواجی زندگی ’سکون بھری‘ ہے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں، یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ کترینہ کیف حاملہ ہیں۔ تاہم اداکارہ کی ایجنسی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف دونوں اپنے اگلے پروجیکٹس کے لیے تیاری کر رہے ہیں جبکہ کترینہ ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں گی۔