اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کینیڈا کی اولمپئن سوئمر مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔
پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے بارے میں مطلع رکھنا پڑتا ہے۔
مقام کے حوالے سے مطلع رکھنے کا مقصد رینڈم ڈوپنگ ٹیسنگ کے لیے دستیاب رہنا ہوتا ہے۔
پینی اولکسیاک نےورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کیس ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
مزید پڑھیں:زیمبیا: جنگلی ہاتھیوں کے حملے میں 2 خواتین سیاح ہلاک
انہوں نے کہا کہ میں یہ بات زور دے کر کہنا چاہتی ہوں کہ کیس کا تعلق ممنوع اشیاء سے نہیں ہے۔
سوئمنگ کینیڈا نے ایلیٹ سوئمر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کلین ایتھلیٹ ہیں۔
واضح رہے کہ پینی اولکسیاک نے 7 اولمپک میڈلز اور 3 ورلڈ چیمپئن شپ میں 9 میڈلز جیتے ہیں۔
ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جولائی سے 3 اگست تک سنگاپور میں ہو گی۔