یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت 85 روپے کم ہو گئی

Jul 05, 2023 | 22:45:PM
یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت 85 روپے کم ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت 85 روپے فی لیٹر کم ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے معروف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 85 روپے کی کمی کر دی ہے، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا؟ پٹرول سستا؟ اسحاق ڈار کامیاب

نئی قیمتوں کے اطلاق ہونے سے اب صارفین کوکنگ آئل 580 روپے کی بجائے 495 روپے فی لیٹر میں خریدیں گے، قیمتوں کا اطلاق فوری ہونے سے صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے۔