پرویز مشرف کے ہمشکل فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے

Jul 05, 2023 | 10:58:AM
 سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے۔ 

وسیم انصاری کے بیٹے کاشان کا کہنا ہے کہ اُن کے والد شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے جو یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے اور اُنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

کاشان کے مطابق اُن کے والد کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں رہائش گاہ کے قریب مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس، پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا 

یاد رہے کہ وسیم انصاری جیونیوز کے پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں پرویزمشرف کی پیروڈی کرتے تھے۔