مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانے آمد، کرمان واقعے پر اظہار افسوس

Jan 05, 2024 | 19:44:PM
مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانے آمد، کرمان واقعے پر اظہار افسوس
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔

امیر جے یو آئی نے کرمان میں دہشتگردوں کے حملے میں ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انہوں نے کہا کہ کرمان میں دہشتگردی سے معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں دو روز قبل جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر 2 دہشتگرد حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور دو سو کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔