نورا فتیحی اور آریان خان کی بڑھتی قربتیں سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 05, 2023 | 12:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نورا فتیحی اور آریان خان کی بڑھتی قربتیں سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور نامور اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی میں تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک مداح نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر آریان خان اور نورا فتیحی کے ہمراہ الگ الگ سیلفی بنوائی اور پھر تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔مداح کی آریان اور نورا فتیحی کے ساتھ لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں کیوں کہ اس سے قبل ان دونوں کو کسی ایک مداح کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

آریان اور نورا نے مداح کے ساتھ ایک ہی مقام پر سیلفیاں بنوائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں میں معاشقے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔

دوسری جانب فلم ہدایت کار کرن جوہر، نورا فتیحی اور سہانا خان کی ایک ساتھ سیلفی بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ سیلفی دبئی میں نیو ایئر نائٹ پارٹی کے موقع پر لی گئی ہے۔

آریان خان منشیات کیس کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن رہے ہیں جبکہ نورا فتیحی قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرفارمنس کی وجہ سے موضوع بحث رہیں۔

نورا فتیحی اور آریان خان میں تعلقات کی خبروں میں کتنی صداقت ہے، اس متعلق دونوں کی وضاحت آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مداح کی آریان اور نورا فتیحی کے ساتھ لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں کیوں کہ اس سے قبل ان دونوں کو کسی ایک مداح کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔آریان اور نورا نے مداح کے ساتھ ایک ہی مقام پر سیلفیاں بنوائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں میں معاشقے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک دونوں کی جانب سے نہ تو اس خبر کی تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

 یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مقبول اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان ایک بڑے پراجیکٹ کے ساتھ بطورِ ہدایتکار بالی ووڈ قدم رکھنے والے ہیں۔دوسری جانب نورا فتیحی اپنے رقص کی وجہ سے بالی ووڈ میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔