شاہ رخ خان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟

Jan 05, 2023 | 12:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہ رخ خان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہے مگر وہ ہر ماہ کتنا کما لیتے ہیں؟یہ وہ سوال ہے جو ان کے بیشتر افرادکے ذہن میں ہوتا ہے اور اس کا جواب شاہ رخ خان نے خود دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اکاؤنٹ کے 13 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کے متعدد سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ 'ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں'۔اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'پیار بے شمار کماتا ہوں، ہر دن'۔

ایک اور فرد نے سوال پوچھا کہ ان کے خاندان کا تعلق کشمیر سے ہے تو انہوں نے اپنے نام میں خان کیوں لگایا ہوا ہے۔جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ 'پوری دنیا میرا خاندان ہے، خاندان کا نام، نام نہیں ہوتا، کام سے نام ہوتا ہے، چھوٹی باتوں میں مت پڑو پلیز'۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ پٹھان ناکام ہونے والی ہے تو وہ ریٹائر ہوجائیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ 'بیٹا بڑوں سے ایسی بات نہیں کرتے'۔

واضح رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کا ٹریلر 10 جنوری کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے لباس کے رنگ پر ہندو انتہا پسندوں نے تنازع کھڑا کر رکھا ہے لیکن انٹرنیٹ پر فلم کے گانوں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔فلم پٹھان کے گیت ’بے شرم رنگ’میں ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔