کہیں بارش۔۔کہیں ٹھنڈی ہوائیں۔۔موسم مزید سرد

Jan 05, 2021 | 10:18:AM
کہیں بارش۔۔کہیں ٹھنڈی ہوائیں۔۔موسم مزید سرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، حافظ آباد اور وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقے میں ژالہ باری، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کامونکی اور مری میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔بارش اور سرد ہواؤں کے باعث موسم کی شدت بڑھ گئی۔

دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہوگئے۔