ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن ایک منفرد آرگنائزیشن ہے، اسکی صدر منتخب ہونا اعزاز ہے، سزا فاطمہ

Feb 05, 2026 | 23:57:PM
    ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن ایک منفرد آرگنائزیشن ہے، اسکی صدر منتخب ہونا اعزاز ہے، سزا فاطمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدر منتخب  ہونے کے بعد  وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسے اپنے لئے ایک اعزاز کہا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈی سی او کا صدر منتخب ہونا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن ایک منفرد آرگنائزیشن ہے۔ اس تنظیم کا پاکستان کا صدر منتخب ہونا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر  شیزا فاطمہ نے کہا،  پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر سامنے لانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا، آئی ٹی اور سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔  اس فورم کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ ترجیح ہے۔ 

انہوں نے کہا، سعودی عرب ہمارا دیرینہ دوست ہے۔ سعودی قیادت کے ساتھ ہمارے تعلقات ماضی میں بھی رہے، آج بھی رہے۔ سعودی عرب ڈی سی او کو لیڈ کرتا ہے۔

 وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا،  سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو نئی وسعت ملی ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اہمیت کے حامل ہیں۔