پی اے ایف کے سکواڈرن کی ازبکستان کے صدر کو فضا میں پرجوش سلامی

Feb 05, 2026 | 22:10:PM
فلائی پاسٹ، لڑاکا طیاروں کی سلامی، صدر شوکت مرزئیف ، پاکستان ائیر فورس کا سکواڈرن، حفاظتی حصار، 28 اہم معاہدے، ، Flypast, salute of fighter jets, President Shaukat Marzeev , squadron of Pakistan Air Force, security guard, 28 important agreements,
کیپشن: پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کا سکواڈرن جمہوریہ ازبکستان کے صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں خوش آمدید کہنے کے بعد انہیں اپنے حصار مین راولپنڈی کے چکلالہ ائیر بیس تک لایا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جمہوریہ ازبکستان کے صدر  عزت مآب شوکت مرزئیف آج پاکستان کی فضائی حدود میں پہنچے تو پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے انہیں شاندار فلائی پاسٹ کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ پاکستان ائیر فورس کے ایک مستعد سکواڈرن نے مہمان صدر کو سلامی دی۔  پی اے ایف کے فارمیشن لیڈرنے ریڈیو پر  وزیراعظم اورپاکستان کےعوام کی جانب سے معزز مہمان کو پرتپاک استقبال کا پیغام دیا اور انہیں سر زمینِ پاک پر خوش آمدید کہا۔

پاکستان ائیرفورس کے چھ جنگی طیاروں کا سکواڈرن جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف اور ان کے سینئیر وزرا کے طیارے کو اپنے حصار میں راولپنڈی کے چکلالہ ائیر بیس تک لایا۔ 

ازبکستان کے صدر  شوکت مرزئیف آج اہم سرکاری سرکاری دورے پر  پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے آج پرائم منسٹر ہاؤس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان  28 اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔

مہمان صدر وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر کوخوش آمدید کہا اور  اپنی کابینہ  کےارکان کا  مہمان صدر سے تعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیئے:    ازبکستان کے صدرشوکت مرزیوئیف کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کادورہ، فیلڈ مارشل نے پاکستانی ڈیفینس پروڈکٹس کا معائنہ کروایا

اس موقع پر  دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے ازبکستان کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کےلڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو فضائی سلامی دی۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6  رکنی دستے نے معزز مہمان کے طیارے کوپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتےہی حصارمیں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت ہے ،بانی کو الشفا ہسپتال لایا جائے، مشال یوسفزئی