امریکہ میں پولیس کی مدد کے لئے جانے والا ہیلی کاپٹر راستے میں گر کر تباہ ہو گیا

Feb 05, 2026 | 21:27:PM
  امریکہ میں پولیس کی مدد کے لئے جانے والا ہیلی کاپٹر راستے میں گر کر تباہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکہ میں پولیس کی مدد کے لئے جانے والا ہیلی کاپٹر راستے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 امریکہ کی ریاست ایریزونا میں   ایک پولیس انکاؤنٹر کے دوران پولیس اہلکاروں  کی مدد کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک ٹروپرہلاک ہو گئے۔

مقامی  حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک فعال شوٹنگ کے واقعے میں پولیس کی معاونت کے لیے روانہ ہوا تھا۔

ایریزونا ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان سارجنٹ کیمرون لی نے بتایا کہ  رینجر ہیلی کاپٹر کا عملہ فلیگ اسٹاف پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے پہنچ رہا تھا۔  تاہم دورانِ کارروائی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ جس میں پائلٹ اور ٹروپر، جو بطور پیرا میڈک خدمات انجام دے رہا تھا، موقع پر ہی فوت ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا