لندن؛ شہزاد اکبر، عادل راجہ کیس پولیس نےمزید 3 افراد کو چارج کر لیا

Feb 05, 2026 | 18:18:PM
لندن؛ شہزاد اکبر، عادل راجہ کیس پولیس نےمزید 3 افراد کو چارج کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)لندن میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کیس میں پولیس نے مزید  تین افراد کو چارج کر لیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق چارج کیے گئے افراد میں آصف افسر، میک گیری اور مارک ریگن شامل ہیں  جن کا تعلق برمنگھم اور نواحی علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ انہیں 3 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی کیس میں 2مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر حملوں کے معاملے میں اس سے قبل چار افراد کو چارج کیا جا چکا ہے،پولیس کے مطابق اب تک مجموعی طور پر سات افراد کو چارج کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کیس کا ٹرائل 13 فروری کو کراؤن کورٹ میں شروع ہو گا  جہاں مقدمے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک لبرٹی چوک پہنچ گئیں،بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے