بیرونِ ملک نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم 10 سال بعد گرفتار

Feb 05, 2024 | 23:08:PM
 بیرونِ ملک نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم 10 سال بعد گرفتار
کیپشن: بیرونِ ملک نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنےوالا ملزم 10 سال بعد گرفتار
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک ) ایف آئی اے  نے بیرونی ملک نوکری کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے پیسوں بٹرونے والے ایجنٹ کو 10 سال بعد گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کئے جانے والا ملزم نذر حسین اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے  گوجرانوالہ کے شہری سے اٹلی بھجوانے کے 30 لاکھ بٹورے, نذر حسین نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانا تھا لیکن ایف آئی اے لاہور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کے  مطابق ملزم کو 10 سال بعد گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 1970 سے ابتک انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ رپورٹ جاری

یاد رے کہ اس سے پہلے بھی ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے  کے بعد  ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔