ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57رنز سےشکست دیدی

Feb 05, 2022 | 20:22:PM
محمد، رضوان، گراؤنڈ ، دعا ،مانگ
کیپشن: محمد رضوان گراؤنڈ میں دعا مانگ رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7 )کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57رنز سےشکست دیدی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں 222رنز بنائے تھے جس کے جواب  پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165بناسکی۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز بنائے،ٹم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔شان مسعود نے 35 اور صہیب مقصود  25 نے رنز بنائے اور خوشدل شاہ 7 بالز پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد ، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 یہ بھی پڑھیں:  اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔ کورونا ماسک کا زبردست توڑ  ’کوسک‘ آ  گیا