نااہل حکمران کشمیر کی طرح ملک کا بھی سودا کرسکتے ہیں۔۔ مولانا فضل الرحمٰن

Feb 05, 2022 | 16:16:PM
جمعیت علماء اسلام، مولانا فضل الرحمٰن ، حکومت ، کشمیر ، سودا ،نااہل حکمرانوں
کیپشن: مولانا فضل الرحمٰن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں، ناکام، نااہل حکمرانوں نےکشمیریوں کو ظالم درندوں کےحوالے کردیاہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی، اقوام متحدہ اپنی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام ہو گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پر پاکستانی عوام خاموش نہیں بلکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ان کے شانہ بشانہ رہیں گے، حکمران کسی ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کی اہلیت نہیں رکھتے، عوام ترقیاتی منصوبوں اور سی پیک کا افتتاح کریں گے۔
 یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں،یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مظفر آباد کے آزادی چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔