کراچی پرامن ، کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر سندھ

Feb 05, 2021 | 20:06:PM
کراچی پرامن ، کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہناہے کہ اس بار پی ایس ایل میچ میں سڑکیں بند نا کی جائیں ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، کسی کھلاڑی کو کوئی خطرہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ کشمیر میں جو ظلم و ستم اور بربریت ہے اس کےخلاف حکومت پاکستان اپنی آواز بلند کر رہی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو یو این میں اٹھایا ، موجودہ حکومت کشمیریوں کو آزاد کروانے کی پوری جدوجہد کر رہی ہے ۔
گورنر سندھ کاکہناتھا کہ یوم کشمیر پر اس طرح کے میچ ہونا خوش آئند ہے ، آج کے کشمیر کپ میچ میں وفاقی وزیر علی زیدی بھی کھیل رہے ہیں ، علی زیدی جس طرح اپنی منسٹری میں کامیابی سے کام کررہے ہیں امید ہے آج کے میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔