سبی : یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں بم حملہ میں16 افراد زخمی

Feb 05, 2021 | 15:05:PM
سبی : یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں بم حملہ میں16 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم  حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، اور زخمیوں کو سول ہسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے، ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔