بھارت نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے میڈیا کا گلا گھونٹ دیا : شاہ محمود

Feb 05, 2021 | 12:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اٹھارہ ماہ سےمقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ کیاہواہے،دنیامیں کشمیریوں کی آوازپہنچانےکیلئےمقبوضہ کشمیرمیں بھارت نےمیڈیاپرپابندی عائدکردی ہے،مسئلہ کشمیراجاگرکرکےکشمیریوں کی تحریک آزادی کوتقویت دی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کے بعد  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  گزشتہ ڈیڑھ سال میں بین الاقوامی میڈیاپرمسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سےاجاگرہوا، بے انتہا مظالم کے باوجود کشمیریوں کےحوصلےپست نہیں ہوئے۔ہم سب کی منزل ایک ہے،منزل کےحصول تک جدوجہدجاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیریوں کی قربانیوں اور انکی جرات کوسلام پیش کرتے ہیں۔پورا پاکستان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے، کامیابی کشمیریوں کا مقدرہے، بھارتی جبر کے باوجود نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے تمام بنیادی حقوق چھین لئے گئے ہیں،مذہبی آزادی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے،کشمیریوں کی قیادت آج بھی پابندسلاسل ہے اور ان سے ملاقاتوں پرپابندی ہے ۔   کشمیر کی عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی  قوم مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔