کشمیری اپنے لہو سے آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، عثمان بزدار  

Feb 05, 2021 | 11:33:AM
 کشمیری اپنے لہو سے آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، عثمان بزدار  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،  کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں  پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  اپنے  ایک پیغام میں کہا کہ  نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں-بے  گناہ کشمیریوں کی بے دریغ شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان، کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے، دونوں ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں- کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ محبت، بھائی چارے اوراخوت کا ہے۔ ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے،آج بھی ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی ساتھ کھڑے رہیں گے-انہوں نے اپنے پیغام میں مزید  کہا کہ کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کرسکتی-