ڈی جی کی پریس ٹاک میں کچھ نیا نہیں تھا ، مسائل بات چیت سے ہی حل ہونگے؛شیر علی ارباب
پی ٹی آئی بند گلی میں جا چکی، ملک سے باہر بھاگے ہوئے بھگوڑوں سمیت سب کو پکڑا جائے گا،سینیٹر فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس ٹاک میں کچھ نیا نہیں تھا ،ان تمام مسائل کا حل بات چیت سے ہی ہو گا۔تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے کوئی طالبان کی جماعت نہیں۔
24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا ایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیر علی ارباب نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر سرکاری افسرہیں انہیں ایسے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہئے، جیسے ہم سیاست دانوں نے حلف لیا ہوا ہے ،ایسے ہی آرمی چیف نے لیا ہوا ہے ،اپنی حدود میں رہیں گے کبھی ایسے مسائل نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہمارا اختلاف کسی سے بھی ہو سکتا ہے لیکن کسی کی ماں اور باپ کو گالیاں دینا غلط ہے ،تمام سیاسی پارٹیوں کو آپس میں مل کر چارٹر آف ڈیموکریسی پر سائن کرنا چاہئے تا کہ ایسے حالات نہ بنیں دوبارہ۔
سینیٹر فیصل ووڈانے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت عرصے سے سمجھا رہا تھا بات چیت کریں پھر حل نکلے گا ،میں نے بتایا تھا خیبر پختونخوا کے سی ایم کو کہا تھا آرام سے رہیں ملاقات ہو جائے گی تو ہو گئی، ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی بند گلی میں جا چکی ہے، شہیدوں کو گالیاں نکالنا یہ کیا ہے ،اکانومی پر بات نہیں کر رہے آپ نے صرف بدمعاشی ،توڑ پھوڑ ،یہ حد کراس کر گئے ہیں ۔
فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ ملک سے باہر بھاگے ہوئے بھگوڑوں سمیت سب کو پکڑا جائے گا اور ملک کی ترقی ہوتی جائے گی ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان میرا سیاسی باپ تھا جب وزیر اعظم تھا، جب سے کیڑے مکوڑے لوگوں کے پاس گیا باپ اندر ہے اور خود مزے میں ہیں، سینیٹر کاکہناتھا کہ انڈیا اور افغانستان کا سہارا لیا فیلڈمارشل کو روکنے کے لئے ۔گالیاں دینا کہا ں کاانصاف ہے ،دو ٹکے کے آدمی نے میری مان کو اٹیک کیا میں نہیں چھوڑو ں گا اسے پٹہ ڈالوں گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ شیر علی ارباب جیسے لوگوں کو پی ٹی آئی والے آگے نہیں آنے دیتے،ہم عمران خان کو روکتے رہے پر وہ حد ہی کراس کر گئے ،کیا گوگی میری ماں تھی جادو ٹونہ کروانے میں نہیں جاتا تھا۔
سینیٹر خلیل طاہر سندھو کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کےکچھ لوگوں کی وجہ سے حالات یہاں تک آگئے ہیں۔