آج کا پکوان: نمکین گوشت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نمکین گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
نمکین گوشت بنانے کیلئے درکار اجزا:
گوشت ایک کلو، تیل یا گھی 100 گرام، ادرک لہسن کا پیسٹ2 بڑے چمچے، ثابت زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ٹماٹر4 عدد، گرم پانی ایک کپ، ہری مرچ 6 عدد، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، دہی 2بڑے چمچے، ہرا دھنیا چوتھائی گڈی۔
بنانے کا طریقہ:
ایک فرائنگ پین میں تیل یا گھی لیں اور اُس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ثابت زیرہ، گوشت اور نمک ڈال کر 2سے3 منٹ بھونیں اور پھر 15 سے20؍ منٹ تک دَم دیں۔
اگلے مرحلے میں اس میں ٹماٹر اور گرم پانی ڈال کر 25 سے 30 منٹ تک دوبارہ دَم دیں۔
اب اس میں ہری مرچ، کالی مرچ پاؤڈر اور دہی ڈال کر 10 منٹ تک بھونیں، پھر لیموں نچوڑنے کے بعد ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
لیجئے مزیدار نمکین گوشت تیار ہے۔ نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔