ترکیہ میں عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا سامان چوری

Dec 05, 2025 | 12:00:PM
ترکیہ میں عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا سامان چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ترکیہ میں ایک عدالتی ملازم عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چرا کر اہلِ خانہ سمیت برطانیہ فرار ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملازم نے عدالت کے لاکر میں رکھے گئے ضبط شدہ سونے کی اینٹیں، بسکٹ، زیورات، سونے کے سکے اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اہلکاروں کی تنخواہیں بند ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واردات 13 نومبر کی صبح 7 بج کر 40 منٹ پر کی گئی جبکہ ملزم 19 نومبر کی صبح بیوی اور بچوں کے ہمراہ برطانیہ فرار ہوا۔

پولیس نے چوری کے مقدمے میں نامزد مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔