برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلا دیش کے طلبہ کیلئے داخلوں کا عمل معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستانی اور بنگلادیشی طلبہ کے لیے برطانیہ میں مشکلات پیدا ہونا شروع ہوگئیں، برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلادیشی طلبہ پر داخلوں کے دروازے بند کرنا شروع کر دیئے۔
رپورٹس کے مطابق 9 برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلا دیش کے طلبہ کے لیے داخلوں کا عمل معطل کردیا۔
یونیورسٹی آف چیسٹر ، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، کوونٹری یونیورسٹی سمیت دیگر نے پاکستانی اور بنگلادیشی طلبہ کے لیے داخلے کا عمل روک دیا۔
دونوں ملکوں کے طلبہ کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش بڑھنے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چھوٹے رس گلے کا بڑا تنازعہ! ویڈیو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے
دیگر جامعات نے بھی دونوں ملکوں کے طلبہ کے داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔
برطانیہ کی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا ہے کہ ویزا سسٹم کو برطانیہ میں قیام کے لیے بیک ڈور کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
گزشتہ ماہ یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ گزشتہ سال پاکستان اسائلم کی درخواستیں دینے والے ممالک میں سر فہرست رہا۔