نگران وزیراعظم نے عامر حسن کو ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر کردیا

Dec 05, 2023 | 18:33:PM
نگران وزیراعظم نے عامر حسن کو ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُر ک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عامر حسن کو ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر کر دیا.

تفصیلات کےمطابق   عامر حسن  کی تقرری کے حوالے سے  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق عامر حسن سیکریٹریٹ گروپ گریڈ  22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں،عامر حسن کا تقرر 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کیا گیا ہے،جبکہ  رواں ماہ 3 دسمبر کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاور سیکٹر افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم

نوٹیفکیشن کے مطابق عامر حسن بطور ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن 12 دسمبر کو چارج لیں گے۔