پاور سیکٹر افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم

Dec 05, 2023 | 18:10:PM
پاور سیکٹر افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معاشی گرداب میں پھنسے پاکستان کو اس بھنور سے  نکالنے کیلئے نگران حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ 

پیٹرول اور بجلی کی آسمان کو چھوتی قیمتوں پر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام  نے حکومت وقت سے سرکاری ملازمین کو دیا جانے والا مفت پٹرول اور فری کے یونٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا  اس مطالبے کو لیکر مختلف اوقات میں سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئیں جس کا ثمر آنا شروع ہو گیااور اب  پاور سیکٹر کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی  ہے ، وزارت پاور ڈویژن نے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کی منظوری سے پاور ڈویژن کے افسران کے مفت بجلی یونٹس بند کر دیئے گئے ہیں ،گریڈ 17سے 21تک افسران کو اضافی تنخواہ بطور الاؤنس دی جائیگی ،گریڈ 17کے افسران کو 15858 روپے ادائیگی کی جائیگی ، گریڈ 18کے افسران کو 21996 روپے ادائیگی کی جائیگی، گریڈ 19کے لئے 37594 روپے، گریڈ 20کے لئے46992 روپے ادائیگی ہوگی ، گریڈ 21کے لئے 55538 روپے ادائیگی کی جائیگی۔ 

یہ بھی پڑھیں :کیا ابھیشیک بچن نےایشوریہ کو طلاق دے دی ؟