پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر۔۔۔شاہینوں نے ڈریسنگ روم میں کیا کیا، ویڈیوزوائرل

Dec 05, 2021 | 19:13:PM
ڈھاکہ ٹیسٹ میچ، بارش کی نذر
کیپشن: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر ہونے پر شاہینوں نے ڈریسنگ روم میں ہی میدان سجا لیا۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں کھیلنے کے ویڈیوز شیئر کردیں۔
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بارش ہمارے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کر سکتی ہے لیکن انہوں نے اپنے ڈریسنگ روم میں ہی زبردست میچ کا میدان سجا لیا ہے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کا آغازکیا،پی سی بی نے مختلف کھلاڑیوں کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیلی نے حاملہ سہیلی کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکال لیا۔لاش کیساتھ کیا کیا؟دل دہلا دینے والی خبر


پی سی بی نے امام کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے اور بابراعظم کی جانب سے بدلا لیتے ہوئے امام کو آؤٹ کرنے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث جلد ختم کر دیا گیا تھا، میچ کے دوسرے روز صرف چھ اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔