ٹک ٹاکر لائیو سٹریم کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

Aug 05, 2026 | 23:59:PM
ٹک ٹاکر لائیو سٹریم کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک اور ٹک ٹاکر لائیو   سٹریمنگ کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا۔ اس ٹک ٹاکر کے لاکھوں فالوور اس کو مت کے منہ میں جاتے دیکھ کر اپنی چیخیں نہ روک سکے۔

میکسیکو میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سیزر گاستیلم  کو  شہر کے بارونق علاقے میں لائیو سٹریمنگ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

 سیزر گاستیلم کے ٹک ٹاک پر 5 لاکھ سے زائد فالوورز تھے اور وہ  ہلکی پھلکی مزاح بھری  ویڈیوز، روزمرہ زندگی کے دلچسپ لمحوں کی ویڈیوز اور تفریحی مواد شیئر کرتے تھے۔

انسٹاگرام پر  وہ ٹریولنگ،  گاڑیوں اور اپنی نجی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے تھے۔

سیزر گاستیلم میکسیکو کی شمالی ریاست سینالوا کے دارالحکومت کولیاکان کے علاقے ٹریس ریوس میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر لائیو ویڈیو بنا رہے تھے۔

اس لائیو سٹریمنگ کو ہزاروں لوگ دیکھ رہے تھے، لائیو سٹریمنگ کے  دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد وہاں پہنچے جن میں سے ایک حملہ آور نے قریب سے سیزر گاستیلم پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دونوں حملہ آور فرار ہوگئے۔

  حملے کے وقت سیزر اور ان کے دوست نارنجی رنگ کی وہ جیکٹس اور بیگ پہنے ہوئے تھے جو عام طور پر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز استعمال کرتے ہیں۔

ابتدا میں پولیس نے مقتول کو ڈیلیوری ورکر سمجھا تاہم بعد میں ان کی اصل شناخت سامنے آئی۔

پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر گولیوں کے خول، قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پونچھ ڈویژن میں دس اگست کو پولنگ، تین جماعتوں اور بائیکاٹی قوت کا چار رُخا معرکہ