ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی کی اصل وجہ بتا دی

Aug 05, 2026 | 20:57:PM
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی کی اصل وجہ بتا دی
کیپشن: ارشد ندیم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ناکامی کی اصل وجہ بتا دی۔

اپنے آبائی شہر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے سب سے پہلے قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر معذرت کی اور کہا کہ کھیل میں ہر کھلاڑی کے اچھے اور برے دن آتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ گلاسکو میں غیر معمولی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث ان کی باڈی اکڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین تھرو نہیں کر سکے۔ 
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر ہارنا نہیں چاہتا، میں نے بھی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاری پاکستان کے گرم موسم میں کی تھی، تاہم مقابلے کے مقام پر موسم یکسر مختلف تھا جس کے باعث نہ صرف جسمانی ردعمل متاثر ہوا بلکہ ان کا رن اپ بھی درست انداز میں نہ بن سکا۔

واضح رہے کہ گلاسکو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل مزید سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: