دی ہنڈریڈ: سن رائزرز لیڈز نے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا

Aug 05, 2026 | 13:45:PM
دی ہنڈریڈ: سن رائزرز لیڈز نے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دی ہنڈریڈ کے سنسنی خیز مقابلے میں سن رائزرز لیڈز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔

ہیڈ  نگلے میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز لیڈز نے لندن اسپرٹ کے خلاف طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، جو دی ہنڈریڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم اسکور بن گیا۔

ریان ریکلٹن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ مچل مارش نے 37 گیندوں پر 76 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 148 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔

انگلش بیٹر ہیری بروک نے بھی اپنی دھواں دار بیٹنگ سے شائقین کو محظوظ کیا اور صرف 15 گیندوں پر دی ہنڈریڈ کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کر دی۔ انہوں نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 55 رنز بنا کر اسکور کو ریکارڈ بلندی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سن رائزرز لیڈز نے ریکارڈ ساز کارکردگی کے بعد لندن اسپرٹ کو 37 رنز سے شکست دے دی اور پلے آف کی دوڑ میں اپنی امیدیں مزید مضبوط کر لیں، جبکہ لندن اسپرٹ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔