پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ، ایک اور کیس رپورٹ

Aug 05, 2025 | 23:44:PM
 پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ، ایک اور کیس رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس سے ملک بھر میں رواں سال 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر(نیشنل ای او سی) نے تصدیق کی ہے کہ لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل میں 5 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس نئے کیس کے ساتھ خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے جو ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

 نیشنل ای او سی کے مطابق نوبی خیبرپختونخوا میں پولیو کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دے دیا گیا ہے،جنوبی خیبرپختونخوا میں خصوصی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

نیشنل ای او سی نے مزید کہا ہے کہ ہائی رسک اضلاع میں رسائی کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے،آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،انسدادِ پولیو مہم میں جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دی جائے گی 

 نیشنل ای او سی نے کہاہے کہ والدین سے درخواست ہے کہ وہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں،والدین بچوں کو پولیو سمیت دیگر امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کورس بھی مکمل کروائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات