جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات

Aug 05, 2025 | 23:25:PM
جسم میں کیلشیئم کی کمی کا اشارہ دینے والی 7 علامات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیلشیئم ہمارے جسم اور صحت کے لیے بہت اہم غذائی جز ہے,ہمارا جسم اس منرل کو ہڈیاں اور دانت مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرتا ہےجبکہ دل اور دیگر مسلز کے افعال کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے مگر متعدد افراد کو کیلشیئم کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔

جب جسم میں کیلشیئم کی کمی ہوتی ہے تو ہڈیوں کی کمزوری سمیت دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے,جسم میں کیلشیئم کی کمی ہونے پر ابتدا میں عموماً علامات نمودار نہیں ہوتیں، مگر وقت کے ساتھ یہ مسئلہ سنگین ہوتا ہے.

اس صورت میں جو علامات نظر آتی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

کیلشیئم کی کمی کا سامنا کرنے والے فرد کو مسلز میں تکلیف، اکڑن اور تشنج جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے, اسی طرح چلنے کے دوران رانوں اور ہاتھوں میں تکلیف ہو سکتی ہے جبکہ ہاتھوں اور پیروں کے سن ہونے یا سوئیاں چبھنے جیسے احساس کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

جسم میں کیلشیئم کی مقدار کم ہونے پر بہت زیادہ تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جبکہ ایسا لگتا ہے جیسے جسمانی توانائی ختم ہوگئی ہے,بہت زیادہ تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ سستی، بے خوابی اور سر چکرانے جیسے مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

کیلشیئم کی کمی ہونے پر خشک جِلد، کمزور یا بھربھرے ناخن، سر کے درمیان سے بالوں کے جھڑنے، چنبل اور کھردرے بالوں جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہےالبتہ ناخنوں پر سفید نشان بننا کیلشیئم کی کمی کی علامت نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں :قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور