زمین کی گردش میں تیزی کی پیشگوئی پر سائنسدانوں نے سر جوڑ لیے

Aug 05, 2025 | 16:34:PM
 زمین کی گردش میں تیزی کی پیشگوئی پر سائنسدانوں نے سر جوڑ لیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں زمین کی گردش میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ جاننے کیلئے ماہرین نے سر جوڑ لیے ہیں, آج بھی زمین کی گردش میں تیزی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین میں تیز گردش کی پیشگوئی انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرینس سسٹمز سروس اور یو ایس نیول آبزرویٹری نے کی ہے, اس پیشگوئی کے تحت زمین کی تیز گردش سے پورے دن میں 1.25 سے 1.51 ملی سیکنڈ کی کمی آ سکتی ہے۔

 اگرچہ یہ تبدیلی دن کے معمولات پر کوئی بڑا اثر نہیں ڈال رہی مگر سائنس دان اس اچانک تبدیلی کو نظر انداز کرنا نہیں چاہتے۔ اس سے قبل یہ پیشگوئی 1.51 ملی سیکنڈ کی تھی، لیکن اب اس میں کمی کر کے 1.25 ملی سیکنڈ کر دی گئی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیشگوئی ٹھیک ثابت ہوئی تو آج کا دن زمین کی تاریخ کا تیسرا سب سے مختصر دن بن جائے گا۔ اس سے پہلے 30 جون 2022 اور 5 جولائی 2024 میں زمین کی گردش تیز ہوئی تھی، جس کی وجہ سے 5 جولائی 2024 کا دن سب سے کم وقت میں مکمل ہوا تھا۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلی چاند کے کرہ ارض کے قریب ہونے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ جب چاند زمین کے شمال یا جنوب میں ہوتا ہے تو اس کا اثر زمین کی گردش پر پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے گردش میں تیزی آجاتی ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور