ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا: مراد علی شاہ

Aug 05, 2025 | 15:32:PM
ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا: مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ  نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی، محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتےہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں گے، اسرائیل غزہ پر مظالم کر رہا ہے، ہم مذمت کرتے ہیں، جو مظالم اسرائیل غزہ پر ڈھا رہا اس کے لیے دنیا کو متحد ہونا ہو گا۔