پی ٹی آئی احتجاج ،پولیس کا کریک ڈاؤن،چھاپے،اہم رہنما گرفتار

Aug 05, 2025 | 12:08:PM
پی ٹی آئی احتجاج ،پولیس کا کریک ڈاؤن،چھاپے،اہم رہنما گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال پر حکومت متحرک،لاہور میں  ریحان ڈار,  ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی   سمیت 6 اراکین اسمبلی کو حراست میں لے لیاگیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا لی، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:’’بیٹے  کو قتل کیا گیا ‘‘  کرشمہ کپور کی ساس  کے خط نے کھلبلی مچا دی

ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کی پوری تیاری کر رکھی ہے، احتجاج روکنے کے لیے 10 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، سیف سٹیز کے کیمروں کے ذریعے پی ٹی آئی کے ذریعے بھی احتجاج کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، جہاں احتجاج کرنے والے کارکن نظر آئیں گے پکڑ لیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج احتجاج ہو رہا ہے، ہر ضلع سے منتخب نمائندے ریلی اور احتجاج کی قیادت کریں گے، میں بونیر میں موجود ہوں، آج بونیر میں ریلی اور کنونشنز میں شرکت کروں گا۔

ادھر پشاوراور خیبر سے کارکن حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ پر جمع ہوں گے، ریلی کی قیادت وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپور کریں گے، پشاور سے ریلی قلعہ بالاحصار پر اختتام پذیر ہو گی، صوابی، مردان اور چارسدہ میں بھی احتجاج کی تیاریاں کر لی گئیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا دے کر آئین و قانون کو پامال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کے لیے تمام تر حربے ناکام ثابت ہوئے، ملک بھر میں پرامن ریلیاں عوامی شعور کا مظاہرہ ہوگا، اب فیصلے عوام کی عدالت میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:طاقتور شخصیت کی جائیدادیں بھی نیلام،تاریخ سامنے آگئی

 دوسری جانب سابق پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کو ایوان عدل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے دعویٰ کیاہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو  بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

   اطلاعات کے مطابق  تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو دیگر 6 اراکین اسمبلی کے ہمراہ لاہور کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔ 

 تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سابق مشیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا گھر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رات پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کیا جہاں انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جمہوریت میں کوئی طبقہ احتجاج کرے اور سرکاری املاک کا نقصان کرے تو ادارے حرکت میں آتے ہیں لیکن یہاں احتجاج شروع بھی نہیں ہوتا اور پہلے ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔

 مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں سانس لینا جرم بنا دیا گیا ہے، جعلی وزیراعلیٰ اپنے آپ کو ڈکٹیٹر سمجھنے لگ گئی ہے۔ بحیثیت ریاست ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔