شہری آج سازش اور فساد پھیلانے والوں سے دور رہیں:عظمیٰ بخاری

Aug 05, 2025 | 11:03:AM
شہری آج سازش اور فساد پھیلانے والوں سے دور رہیں:عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آج پھر سازش او رفساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی شہری دور رہیں۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو دھول چٹا چکے ہیں وہ سفارتی سطح پر تنہا ہے۔

 نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کسی فورم پر کشمیر کو نہیں بھولے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ رہا ہے کشمیر نامکمل ایجنڈا ہے جسے مکمل ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کی آسان اقساط میں اسمارٹ فونز دینے کی پالیسی

پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج کی کال پر انہوں نے کہا کہ افسوس پوری قوم استحصال کشمیر منا رہی ہے اور گروہ استحصال پاکستان منا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اتنا مضبوط ہے جس نے چند گھنٹوں میں بڑے دشمن کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی گروہ ریاست کو کمزور نہیں کر سکتا، آج پھر سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین اپنے بچوں کو شر اور فساد سے دور رکھیں۔