فارن فنڈنگ،ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

Aug 05, 2022 | 21:35:PM
ایف آئی اے ، تحقیقات
کیپشن: ایف آئی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں،ابتدائی طور پرالیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین طلب کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد رفیق طاہر اقبال محمد ارشد انکوائری میں شامل ہوئے ،تینوں ملازمین نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کروائے،محمد ارشد نے اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا کچھ علم نہیں ہے،طاہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ اکاونٹس میں آنے والی رقم کیش یا بذریعہ چیک پارٹی کے فنانس مینیجر کو دی جاتی تھی۔ملازمین میں عمران خان کا پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں،فارن فنڈنگ دیگر اکاونٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاونٹ میں بھی آتی رہی۔محمد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ رقم کہاں کس مقصد کے لیے خرچ ہوئی علم نہیں ہے. میرے سے دستخط شدہ بلینک چیک پی ٹی آئی فنانس ڈیپارٹمنٹ لے لیتا تھا، ملازمین نے ابتدائی بیان میں کہا کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا ،انہیں کچھ علم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلیاں تحلیل،تحریک انصاف نے حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی