اجے دیوگن کو اپنے سا تھ ہیرو دیکھ کر بہت غصہ آیا۔۔ ادا کا رہ کاجو ل

Aug 05, 2021 | 20:30:PM
اجے دیوگن کو اپنے سا تھ ہیرو دیکھ کر بہت غصہ آیا۔۔ ادا کا رہ کاجو ل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا  ہے کہ پہلی ملاقات میں اجے انہیں بالکل پسند نہیں آئے تھے۔یہ با ت انہوں نے آج یعنی 5 جو لا ئی کو اپنی سا لگرہ پر بتائی۔

تفصیلات کے مطابق اداکا رہ  کاجول نے بتا یا کہ میری  اجے سے ملاقات 1995 میں فلم 'ہلچل' کے سیٹ پر ہوئی تھی۔جس پر کا جول کا کہنا تھا کہ  ملاقات سے 10 منٹ پہلے میں نے اجے کو دیکھتے ہی برا بھلا کہا تھا۔ میں اپنے شوٹ کیلئے تیار تھی، میں نے پوچھا میرا ہیرو کہاں ہے؟ کسی نے اجے کی طرف اشارہ کیا جو ایک کونے میں بیٹھا ہوا تھا، میں نے اسے دیکھتے ہی برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں اس وقت کہہ رہی تھی کہ یہ لڑکا کون ہے؟ اس کی شخصیت کس قسم کی ہے؟ کیونکہ اجے سب سے الگ تھلگ بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا۔کاجول نے کہا کہ آہستہ آہستہ ہماری دوستی کا آغاز ہوگیا۔ ہم میں سے کسی نے باقاعدہ ایک دوسرے کو پروپوز نہیں کیا تھا ۔اس کے بعد با ت شا دی تک جا پہنچی جس کا رزلٹ آج آپ سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا ۔۔ بحث فضول ہے۔۔نور بخاری