پاکستان میں کین سائنو ویکسین کی قیمت مقرر۔۔ نوٹیفکیشن جاری

Aug 05, 2021 | 20:27:PM
 پاکستان میں کین سائنو ویکسین کی قیمت مقرر۔۔ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4 ہزار 56 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کین سائنو ویکسین کی 3 خوراکوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار 168 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے کین سائنو کی ریٹیل قیمت مقررکرنے کی منظوری دی تھی ،جس کے بعد قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
مقرر کردہ نئی قیمت کے تحت کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک میں 169 روپے کمی آئی ہے،پہلے سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی کے جنگلوں میں آگ ۔۔ ہمیں بچائو۔۔ پرندوں کی چیخ و پکار