ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24اکتوبر کو متوقع

Aug 05, 2021 | 19:31:PM
ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24اکتوبر کو متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دنیا میں کہیں بھی ہو اسے بہت اہمیت دی جا تی ہے۔  شائقین پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا رواں سال 24اکتوبر کو متوقع ہے۔اس  ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول ایک ہفتے میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔

 رواں سال ستمبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول سامنے آنے سے پہلے ہی اس ہائی وولٹیج میچ کی تاریخ سامنے آگئی۔ ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول ایک ہفتے میں سامنے آئے گا لیکن دونوں روایتی حریف ٹیمیں ممکنہ طور پر چوبیس اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ لا را دتہ نے اندرا گاندھی کا روپ دھار لیا۔۔ویڈیو وا ئرل