عمران بے شک انتقام کا شوق پورا کرلے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔۔ زرداری

Aug 05, 2021 | 19:11:PM
 عمران بے شک انتقام کا شوق پورا کرلے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔۔ زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔
 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔
سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو ارکان پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔انہوں نے کہا کہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔دہرا معیار۔۔برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔پاکستان بدستور شامل۔پٹیشن دائر